جائیداد کی نیلامی رکوانے کی کوشش پر مقدمہ درج

 جائیداد کی نیلامی رکوانے کی کوشش پر مقدمہ درج

غلام مصطفی کی کار سرکار میں مداخلت،عملے کو سنگین دھمکیاں دیتا رہا

سرگودھا(نامہ نگار ) عدالتی حکم پر نیلامی رکوانے کی کوشش اور کار سرکار میں مزاحمت کرنیوالا شخص قانون کی زد میں آ گیا پولیس کے مطابق مقامی عدالت کے حکم پر محکمہ مال کا عملہ 60جنوبی میں ایک جائیداد نیلام کر رہا تھا کہ اس دوران غلام مصطفی نامی شخص نے کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور نیلامی میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے اہل دیہہ کو نیلامی میں حصہ لینے سے روک دیا، جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں