وکیل کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا،مقدمہ درج
قلب عباس، شاہ زمان، جیون شاہ وغیرہ نے فائرنگ کی ،بیوہ نازنین
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گزشتہ روز گھر کی دہلیز پر قتل ہونے والے محمد علی ہمدانی ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ انکی بیوہ نازنین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ جس کے مطابق نازنین کے والد سید تصدق حسین شاہ (مرحوم) کا زرعی و سکنی جائیداد کا مسئلہ قلب عباس، شاہ زمان وغیرہ کے ساتھ چل رہا تھا، جس کے رنج پر قلب عباس، شاہ زمان، جیون شاہ وغیرہ نے فائرنگ کر کے وکیل محمد علی ہمدانی کو قتل کر دیا۔