شہری سے موٹر سائیکل چھن گئی ،میڈیکل سٹور پر ڈاکا

 شہری سے موٹر سائیکل چھن گئی ،میڈیکل سٹور پر ڈاکا

2ڈاکو نوید کی موٹر سائیکل لیکر فرار،عزیز لٹ گیا،عمیر کے سٹورپرواردات

سرگودھا(نامہ نگار ) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران 111 جنوبی کے قریب دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر نوید اقبال سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ،موضع ہرگن کے رہائشی محمد عزیز سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر تین لاکھ روپے چھین لئے ،کوٹمومن کے محمد عمیر کے میڈیکل سٹور میں گھس کر دو نامعلوم ڈاکو کیش و موبائلز چھین کر فرار ہو گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس مصروف عمل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں