مزدور کی ہلاکت،چھان بین کی رپورٹ آئی جی کو ارسال

 مزدور کی ہلاکت،چھان بین کی رپورٹ آئی جی کو ارسال

سرامکس پروسسینگ ایریا میں نقائص کی نشاندہی،تجاویز بھی پیش

سرگودھا(نامہ نگار )سرامکس پروسسینگ ایریا میں مزدور کی ہلاکت کی ابتدائی چھان بین کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کر دی، جس کے مطابق متوفی سہیل احمد فیکٹری کے گیس اسٹیشن پر کام کر رہا تھا جہاں انتہائی گرمی اور آکسیجن کی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوا ور اس کی موت واقع ہو گئی، واقعہ کے ردعمل میں مزدوروں کے احتجاج پر فیکٹری میں کام کرنیوالے تمام غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، چھان بین کے دوران مختلف نوعیت کے نقائص سامنے آئے ہیں، وہ یہ کہ گیس اسٹیشن پر گرم ہوا کے اخراج کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں، جو کہ آئندہ بھی انسانی جانوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ، اسی طرح کسی بھی حادثہ کی صورت میں میڈیکل فرسٹ ایڈ اور ایمبولینس کی سہولت میسر نہیں، مزدوروں کو پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں، ڈی پی او نے اپنی رپورٹ میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی ایس پی یو فورس کے ناکافی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تجاویز پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں