اوور سیز پاکستانی کے پلاٹ پر قبضہ ،غیر قانونی تعمیرات

 اوور سیز پاکستانی کے پلاٹ پر قبضہ ،غیر قانونی تعمیرات

اوور سیز پاکستانی کے پلاٹ پر قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات قائم کرنیوالے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

سرگودھا(نامہ نگار ) بتایا جاتا ہے کہ کوٹفرید کے رہائشی اختر جمال جو کہ ملازمت کیلئے سعودیہ میں مقیم ہے کا پلاٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں ہے اس پلاٹ پر آصف وغیرہ نے جعلسازی اور دھونس کے ساتھ زبردستی قبضہ کر کے تعمیرات قائم کر لیں، پاکستان آنے پر مذکورہ شخص کو صورتحال کا پتا چلا جس پر اس نے مقامی تھانہ سے رجوع کیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں