دو بڑے ریٹیلرز کے گودام سیل ،جرمانے عائد

 دو بڑے ریٹیلرز کے  گودام سیل ،جرمانے عائد

ڈپٹی کمشنر ایف بی آر نجم نواز ثاقب نے اسسٹنٹ کمشنر محمد طاہر کے ہمراہ فاطمہ جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو بڑے ریٹیلرز کے گودام سیل کر دیئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نجم نواز ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اور ٹیکس دہندگان اور ٹیکس وصول کرنے والے کے درمیان فاصلہ کم کرنے اور اعتماد بحال کرنے کیلئے گورنمنٹ کی بھر پور کوشش ہے کہ ڈیجیٹل اور آئی ٹی کے ذریعے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جا سکیں۔ ابتدائی طور پردو بڑے ریٹیلرز کیخلاف کارروائی کر کے ان کے گوداموں کو سیل جبکہ دو لاکھ پچاس ہزار جرمانہ کیا گیا ہے ، ان ریٹیلرز کے گودام اس وقت تک سیل رہیں گے جب تک یہ ایف بی ار کے پی او ایس سسٹم کے ساتھ منسلک نہیں ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں