سرگودھا یونیورسٹی :ای روزگار سنٹرمیں داخلوں کی تاریخ کا اعلان

 سرگودھا یونیورسٹی :ای روزگار  سنٹرمیں داخلوں کی تاریخ کا اعلان

سرگودھا یونیورسٹی میں قائم ای روزگار سنٹرکے 14ویں بیج کیلئے داخلوں کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ایسے بے روزگار نوجوان جن کی 16سالہ تعلیم مکمل ہے یکم اگست تک فری لانسنگ کے مفت تربیتی کورس کیلئے آن لائن درخواست جمع کر ا سکتے ہیں۔ سرگودھا یونیورسٹی میں قائم ای روزگار سنٹر سے اب تک2ہزار سے زائد طلبہ تربیت حاصل کر کے باعزت روزگار کما رہے ہیں جن میں خواتین کی شرح54فیصد ہے ۔ مینجر ای روزگار سنٹر کلیم اﷲ نے بتایا کہ اگر آپ پنجاب کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار شہری ہیں تو ای روزگار ٹریننگ پروگرام سے فری لانسنگ کی مفت تربیت کرنے کے اہل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں