22ہزار نئے گیس کنکشن لگانے کی منظوری دید ی گئی

 22ہزار نئے گیس کنکشن لگانے کی منظوری دید ی گئی

2018میں دی گئی درخواستوں پر کنکشن جلد لگنا شروع ہو جائینگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ سوئی گیس سرگودھا ریجن میں رواں مالی سال میں دیئے جانے والے نئے گیس کنکشن کی منظوری دے دی گئی ، معلوم ہوا ہے کہ بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر حکومت کی طرف سے نئے گیس کنکشن کی منظوری دے دی گئی ہے ، اس سلسلہ میں رواں مالی سال میں سرگودھا ریجن میں تقریباً 22 ہزار نئے کنکشن لگائے جائیں گے ، جبکہ یہاں پر ڈیمانڈ زیادہ ہے ، محکمہ سوئی گیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی پریشر کی وجہ سے عام شخص تک گیس کنکشن وقت پر دینے میں سخت دقت کا سامنا ہے ، تا ہم وسائل کے مطابق عام آدمی کو بھی نئے گیس کنکشن جاری کیے جائیں گے ، تا حال 2018ء میں دی جانے والی درخواستوں پر گیس کنکشن لگائے جا رہے ہیں، اس کے بعد نئی درخواستوں پر بھی جلد ہی عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں