عدم تعاون تحقیقاتی افسروں کی لاپروائی ,ساہیوال جھنگ روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کی انکوائری ٹھپ

عدم تعاون تحقیقاتی افسروں کی لاپروائی ,ساہیوال جھنگ روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کی انکوائری ٹھپ

کمشنر و ڈپٹی کمشنر نے کروڑوں کی مبینہ بدعنوانی کا نوٹس لیا ،چھان بین کے احکامات جاری کئے ،9ماہ بعد بھی پیشرفت نہ ہوسکی ،سڑک کی مرمت میں بھی ناقص میٹریل استعمال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہائی وے حکام کے عدم تعاون اور تحقیقاتی افسران کی لاپروائی کے باعث ساہی وال/ جھنگ روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی انکوائری ٹھپ ہو گئی ،ذرائع کے مطابق کمشنر و ڈپٹی کمشنر نے اس مصروف ترین سڑک کی تعمیر و مرمت کے دوران حالیہ مالی سالوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کے ذریعے کروڑ روں روپے کی مبینہ بد عنوانیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے چھان بین کے احکامات جاری کئے تھے ، مگراس سلسلہ میں عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ مطلوبہ تفصیلات اور محکمانہ رپورٹ تا حال تحقیقاتی کمیشن اور ڈپٹی کمشنر کو موصول نہیں ہو سکی، 9ماہ گزرنے کے باوجود اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، ہائی وے حکام تعاون کرنے کو تیار نہیں جبکہ ذمہ دار افسران خاموشی سے وقت گزار رہے ہیں، انکوائری ٹھپ ہونے کیساتھ ساتھ اس سڑک کی حالیہ مرمت میں بھی غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا گیا اور اس حوالے سے ملحقہ علاقوں کے شہریوں نے شکایات بھی حکام کو درج کروائی ہیں مگر ان پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں