سلیب روڈ اور نالے میں ناقص میٹریل کا پول کھل گیا

 سلیب روڈ اور نالے میں ناقص میٹریل کا پول کھل گیا

روڈ بارش کے پانی کی نذر،نالہ بند،پانی لوگوں کے گھروں میں داخل

دائودخیل(نامہ نگار )حالیہ بارشوں سے شیر شاہ سوری روڈ دائودخیل اور مسجد شکورخیل تا ریلوے لا ئن بنا ئی گئی سلیب روڈ نے ٹھیکیداروں کے ناقص میٹریل کا پول کھول دیا۔ چند ماہ قبل شیر شاہ سوری روڈ کے ساتھ دونوں اطراف سے نکاسی آب کے لیے نالہ بنایا گیا ۔ ناقص ڈیزا ئن کیوجہ سے نالہ گلیوں اور روڈ سے اونچا بنا دیا گیا اور اسکو اوپر سے سلیب سے ڈھانپ دیا گیا جسکیوجہ سے حالیہ بارشوں کا پانی نالہ جگہ جگہ سے بند ہونے کیوجہ سے گلیوں میں اور روڈ پر جمع ہوکر شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ نالے میں غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے سے نالہ متعدد جگہوں سے ٹوٹ چکا ہے ، مسجد شکور خیل تا ریلوے لان تک بنائی گئی سلیب روڈ بھی بارشی پانی کی نذر ہو گئی ہے ،اہل علاقہ نے ڈی سی میانوالی ،محکمہ پبلک ہیلتھ حلقہ کے ایم پی اے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں