پولیس مظالم سے تنگ خاندان کی خودسوزی کی دھمکی

پولیس مظالم سے تنگ خاندان کی خودسوزی کی دھمکی

کلورکوٹ تھانے کا ایس ایچ او نفری سمیت گھرآیا،دروازے توڑ ڈالے ,خواتین پر تشدد، بلال کو اٹھا لیا،ہم غریب ،مزید بھتہ نہیں دے سکتے ،متاثرین

چاندنی چوک(نمائندہ دنیا )سعید والا کے رہائشی ایک ہی خاندان کے افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ کلورکوٹ کے ایس ایچ او کا پرائیویٹ گن مینوں اور بھاری نفری کے ہمراہ گھر کے دروازے توڑ کر خواتین پر تشدد، متاثرین نے 24گھنٹے میں انصاف نہ ملنے پر پٹرول چھڑک کر بچوں سمیت خود سوزی کا الٹی میٹم دے دیا، تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ سعید والا میں ایک ہی خاندان کے افراد کو بلاوجہ پولیس اٹھا کر لے جاتی ہے اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رشوت لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے ،سعید والا کے رہائشی متاثرین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند دن قبل ہمارے دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے معذور بھائی مجاہد کو چوری کے شبہ میں کلورکوٹ پولیس اٹھا کر لے گئی تشدد کا نشانہ بناتے رہے کچھ ثابت نہ ہونے پر دو ہفتے بعد چھوڑ دیا اسی طرح بار بار ہمارے خاندان کے افراد کو اٹھایا جاتا ہے پھر پیسے لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے اب پھر پولیس رات کی تاریکی میں ہمارے گھر کے دروازے روڑ کر گھر داخل ہوئی بلال کو اٹھا کر لے گئی پرائیویٹ گن مینوں کے ہمراہ ہماری خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گن پوائنٹ پر ہراساں کیا گیا اسلم وغیرہ نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں پولیس کو مزید بھتہ نہیں دے سکتے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا ہمارا بے گناہ بچہ پولیس نے نہ چھوڑا تو ہم اپنے بچوں سمیت پٹرول چھڑک کر آگ لگا لیں گے اگر ہم نے کوئی جرم کیا ہے تو ہمیں سزا دی جائے ہم آئے روز پولیس کے رویہ سے تنگ آچکے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں