یوٹیلیٹی سٹور پر چاول ،دالیں، آٹا ،گھی، چینی کی عدم دستیابی
حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے
کندیاں(نمائندہ دنیا ) یوٹیلیٹی سٹور پر چاول دالیں آٹا گھی چینی سمیت دیگر روزمرہ کی اشیاء خوردونوش ناپید ہوگئیں حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق کندیاں شہر میں قائم یوٹیلٹی سٹورز پر روزمرہ کی اشیاء خوردنوش ناپید ہوچکی ہیں یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی عدم فراہمی کی باعث شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے حکومت کی طرف یوٹیلٹی سٹوروں کی دی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی کی ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پا رہے شہری شدید گرمی کے موسم میں کڑی دھوپ میں قطاروں میں لگ کر اشیائے خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت یوٹیلٹی سٹوروں کے ذریعہ سے عوام کو سستی اور میعاری اشیاء کی فراہمی ممکن نہیں بنا سکتی تو حکومت کو چاہیے کہ یوٹیلٹی سٹوروں کو اربوں روپے کی سبسڈی دینے کی بجائے انہیں بند کر دے تاکہ عوام کے ٹیکسوں سے دی جانے والی سبسڈی کسی اور عوامی فلاحی منصوبے پر لگاکر عوام کو ریلف فراہم کیا جاسکے ۔