تکذیب نکاح کیس:خاتون،والدین،بھائی کا نوجوان پر تشدد

 تکذیب نکاح کیس:خاتون،والدین،بھائی کا نوجوان پر تشدد

عدالت میں پیشی کے بعد باہر نکلتے ہی محمد فضیلت پر لاتوں گھونسوں کی بارش , میری بیٹی کو ہراساں کر رہا ،ارشد،فاطمہ کیساتھ نکاح کیا،فضیلت کا موقف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تاریخ پیشی پر آئے 84 جنوبی کے فریقین میں جھگڑا، خاتون نے والدین اور بھائی کے ہمراہ نوجوان کی درگت بنا ڈالی۔ 84جنوبی کے رہائشی محمد فضیلت کا فاطمہ ارشد کے ساتھ تکذیب نکاح کا کیس مقامی عدالت میں چل رہا ہے ، جمعرات کے روزکیس کی سماعت کے موقع فریقین عدالت پیشی کے بعد جوں ہی باہر نکلے تو فاطمہ ارشد ،اسکے والد ارشد محمود،بھائی امجد اور بہن کے ہمراہ محمد فضیلت کو مین شاہراہ پر ہی پکڑ لیا اور محمد فضیلت پر لاتوں گھونسوں کی بارش کر دی، ضلع کچہری گیٹ پر موجود سکیورٹی اہلکاران نے فریقین میں بیچ بچاؤ کروایا اور فریقین کو پکڑ کر تھانہ کینٹ لے گئے ، ارشد محمود نے اپنی بیٹیوں فاطمہ ارشد اور شمائلہ ارشد کے اغواء کا مقدمہ اپنے ہی گاؤں کے رہائشی محمد فضیلت پر درج کروا رکھا تھا جو تفتیش کے بعد خارج کر دیا گیا، ارشد محمود کا کہنا تھا کہ فضیلت میری بیٹی کو ہراساں کر رہا ہے ، جبکہ محمد فضیلت کا کہنا تھا کہ فاطمہ ارشد نے مجھ سے نکاح کیا، جس کی تکذیب نکاح کا کیس میں نے مقامی عدالت میں دائر کر رکھا ہے ۔ آخری اطلاعات تک پولیس نے نقص عامہ کے پیش نظر دونوں فریقین کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں