گھر کی چھت پر لگی سیلنگ گرنے سے 8افراد شدید زخمی

 گھر کی چھت پر لگی سیلنگ گرنے سے 8افراد شدید زخمی

خواتین اور بچے شامل ،ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ،4کی حالت نازک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فیکٹری ایریا چوک قصائی محلہ میں ظہیر عباس نامی محنت کش کے گھر کی چھت پر لگی سیلنگ گرنے سے 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں چار خواتین اور چار بچے شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں ظہیر کی ساس ، والدہ ،بہن، بھتیجی ، بیوی اور دو بچے تین سالہ ہجویریا بتول اور دو سالہ آشل عباس شامل ہیں جن میں سے چارکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں