کوثر رئیس نے تعلیمی بورڈ کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

 کوثر رئیس نے تعلیمی بورڈ کے لان   میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

چیئرپرسن ڈاکٹر کوثر رئیس نے تعلیمی بورڈ سرگودہا کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تقریب میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محسن عباس کے علاوہ جملہ افسران اور ملازمین نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کوثر رئیس نے کہاکہ شجرسے محبت سے انسانیت سے محبت ہے کیونکہ یہ درخت آکسیجن مہیا کر کے ہماری زیست کاسامان پیدا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ افسوس صد افسوس ہے کہ پوری دنیا سے درختوں کی مسلسل کٹائی کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کے آسیب نے آج ہمیں جکڑ رکھا ہے ،انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ خود بھی پودے لگائیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں