واپڈا ٹیکنیکل سٹاف کی کمی حادثات کی وجہ:حافظ سلیم،حاجی یعقوب

واپڈا ٹیکنیکل سٹاف کی کمی حادثات کی وجہ:حافظ سلیم،حاجی یعقوب

تربیتی عمل ، افرادی قوت اور سیفٹی اشیاء کا فقدان ،بڑھتے حادثات پر تشویش ,فیسکو حکام تربیتی مراکز پر فنڈز خرچ کر رہا نتائج نہیں ملے ،دنیا فورم میں گفتگو

سرگودھا(دنیا فورم) زونل چیئرمین پاکستان واپڈا ریٹائرڈ ملازمین ویلفیئر ٹرسٹ (ر) انجینئر حافظ محمد سلیم اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد یعقوب نے روزنامہ دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران کام لائن سٹاف کو در پیش مشکلات اور حادثات کی سب سے بڑی وجہ تربیتی عمل ، افرادی قوت اور سیفٹی اشیاء کا فقدان ہے ، ایک لائن مین کو کام کے وقت مکمل طور پر سیفٹی اشیاء سے لیس نہیں کیا جاتا، اسی طرح ٹیکنکل سٹاف کی کمی بھی حادثات کی روک تھام میں رکاوٹ ہے ، فیسکو حکام نے خطیر فنڈز خرچ کر کے تربیتی مراکز تو قائم کر رکھے ہیں اسی طرح سیفٹی سیمینارز پر بھی بھاری اخراجات کئے جا تے ہیں، مگر اس کے مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے اور بڑھتے ہوئے حادثات باعث تشویش بنتے جا رہے ہیں، پاکستان واپڈا ریٹائرڈ ملازمین ویلفیئر ٹرسٹ (ر) حالیہ حادثات میں شہید ہونیوالے ملازمین کے خاندانوں اور زخمیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ، اور انہیں بہتر طریقے سے مراعات دینے کیلئے ہر فور م پر آواز بلند کرتی رہے گی، بڑھتی ہوئی آبادی اور سرکلز میں اضافہ کے تناسب سے واپڈا ملازمین کی ایک عرصہ سے بھرتی نہیں ہوئی اور مطلوبہ سہولیات کی عدم فراہمی بھی معمول بنی ہوئی ہے ،صرف یارڈسٹک کے مطابق ملازمین کی بھرتی سے 80فیصد مشکلات کم ہو سکتی ہیں ،اسی طرح ہر سب ڈویژن میں بکٹ کرین کاہونا ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں