عوامی کھلی کچہری ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور نے مسائل سنے

عوامی کھلی کچہری ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور نے مسائل سنے

عوام کچہری میں آئیں،مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے ،خرم مختار

شاہ پورصدر (نمائندہ دنیا ) عوامی ریونیو کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور خرم مختار نے عوام کے مسائل سنے یہ کچہری ہر ماہ کی یکم تاریخ کو لگائی جاتی ہے جس میں محکمہ مال، ڈومی سائل، فرد، انتقالات، رجسٹری اور دیگر مسائل کے حوالے سے لوگوں کی شکایات سنی جاتی ہیں اور موقع پر ہی ان کو حل کیا جاتا ہے کھلی کچہر ی میں تحصیلدار ملک محمد عظیم، نائب تحصیلدار شاہد محمود، گرداور رانا مشتاق، اور دیگر عملہ بھی کھلی کچہری میں موجود تھا۔ اے سی نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری ضرور تشریف لائیں ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں