بجلی کی ہائی وولٹیج تار شہریوں کی چھتوں پر لٹکنے لگیں
شہری خوف اور ذہنی اذیت کا شکار،قیمتی جانوں کے ضیاع کاخدشہ
کندیاں (نمائندہ دنیا )محکمہ واپڈا سب ڈویژن کندیاں اورمیانوالی کی نا اھلی اور سستی کی وجہ سے محلہ احمدآباد کندیاں میں بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں شہریوں کی چھتوں اور گھروں کے صحن میں لٹکی ہوئی ہے جس سے قیمتی جانوں کے ضیاع کاخدشہ ہے ،تفصیلات کے مطابق محلہ احمدآبادنزد ریلوے قبرستان کندیاں کی ایل ۔ٹی پرپوزل جاب ایک سال سے تعطل کا شکار بجلی کی تاریں شہریوں کی چھتوں اور گھروں میں لٹکنے لگیں ،بارش یاآندھی کی صورت میں خوف کیوجہ سے ذہنی اذیت کاشکار رہنے لگے ، جبکہ سفارشی ایل ٹی پرپوزل سکیموں کوجلد مکمل کردیا جاتا ہیں تاریں بجلی پولز نہ لگنے سے مذکورہ گلی کے مکین شدید ذھنی ازیت کا شکار ھیں ۔