یونین کونسل سوانس کے رہائشی صحت جیسی سہولیات سے محروم

یونین کونسل سوانس کے رہائشی صحت جیسی سہولیات سے محروم

علاج کے لئے تقریباً 30 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے میانوالی جانے پر مجبور

موچھ(نمائندہ دنیا )سوانس کے لوگ آج کے جدید دور میں بھی صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سوانس کے لوگوں کو علاج کے تقریباً 30 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے میانوالی اور دوسرے بڑے شہروں میں جانا پڑتا ہے ، سوانس میں عرصہ دراز سے ڈسپنسری کی عمارت تو موجود ہے لیکن سہولیات کا فقدان ہے ،ایمرجنسی کی صورت میں بھی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ایم پی اے امین اللہ خان، احمد خان نیازی, عمر شیر چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سوانس کے لوگوں کو صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں