ایک کروڑ روپے لیکر جانیوالی وین الٹ گئی،گارڈ زخمی

ایک کروڑ روپے لیکر جانیوالی وین الٹ گئی،گارڈ زخمی

بھکر روڈ پر نجی کمپنی کی سکیورٹی وین کو حادثہ،گارڈ ہسپتال منتقل

چاندنی چوک (نمائندہ دنیا )بھکر روڈ پر ملانہ موڑ کے قریب نجی کمپنی کی وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا، تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ ملانہ ڈگر کے قریب بھکر سے مختلف بنکوں میں کیش لے کلورکوٹ جانے والی نجی کمپنی کی وین موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلورکوٹ منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس اور نجی کمپنی کی نفری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی پولیس کے مطابق وین میں 1 کروڑ روپے موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں