محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے سرگرم:مرتضی علی

محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے سرگرم:مرتضی علی

عوام کی بڑی تعداد ریونیو خدمت کچہری سے مستفید ہو رہی ، اسسٹنٹ کمشنر

بھیرہ(نامہ نگار ) ریونیو خدمت کچہری کے ذریعے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے افسران اور عملہ پوری طرح مستعد ہے اور اس سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی علی نے تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں ریونیو خدمت کچہری میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر لگائی جانے والی کچہری میں عوام کو ایک ہی چھت تلے فرد کا حصو ل ،انتقال، رجسٹریشن ،وراثت اور دیگر تما م سہو لیا ت حا صل ہیں کچہری میں تحصیلدار حاجی محمد اکبر جاوید، نائب تحصیلدار مہر خضر حیات ہرل ،گرداور چوہدری محمد بشیر اور عمر دراز طاہر کے علاوہ دیگر عملہ نے خدمات انجام دیں عوام نے کہا کہ کھلی کچہری میں ایک ہی چھت تلے عوام کے مسائل کا حل حکومت کا احسن اقدام ہے اور اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی علی کی زیر نگرانی عملہ پوری توجہ سے کام کر رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں