ڈپٹی کمشنر میانوالی کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
تما م سبزیاں اور فروٹ اوپن نیلا می کے ذریعہ فروخت کئے جائیں ،گفتگو
میانوالی ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ۔منڈی میں موقع پر بو لی،نیلا می کا تفصیلی معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے آڑھتیوں /بیو پا ریوں اور دکانداروں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ سبزی فروٹ منڈی میں آنیوالے تما م سبزیاں اور فروٹ اوپن نیلا می کے ذریعہ فروخت کئے جائیں ۔بغیرنیلا می فروختگی پر کار وئی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ نیلا می کی بنیاد پر طے کر دہ فارمولا کے مطابق ریٹ لسٹ جاری کریں ۔انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ سے تجاوز کر نیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کسی آڑھتی یا بیوپاری کو مصنوعی قلت پیدا کر نے کی غرض سے آلو ، پیاز ، ادرک ،فروٹ ودیگر اشیاء ذخیر ہ/سٹاک کر نے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔