ڈپٹی کمشنر بھکر کی عوامی خدمت کچہری،موقع پر مسائل حل

ڈپٹی کمشنر بھکر کی عوامی خدمت کچہری،موقع پر مسائل حل

اسسٹنٹ کمشنرز زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مسائل حل کریں ،موسیٰ رضا

بھکر( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام دوست پروگرام ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے تحت ضلع کے عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور بلاتاخیر موقع پرحل کئے جارہے ہیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت سروسز پروگرام میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ عوا م الناس کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ریونیو افسران آج سہ پہر 4 بجے تک موجود رہیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے عوام کے مسائل سنے اور حل کئے ، موقع پر موجود ریونیو افسران کو احکامات جاری کئے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کیمطابق عوام الناس کے ریونیو سے متعلق امور بلا کسی تاخیر کے حل کئے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی متعلقہ تحصیل میں مقررہ تاریخ کو ریونیو عوامی خدمت پروگرام میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مسائل کو حل کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں