پولیس اے ایس آئی کے 2بیٹوں کے قاتل گرفتار نہ کرسکی

پولیس اے ایس آئی کے 2بیٹوں کے قاتل گرفتار نہ کرسکی

قتل کے ملزموں کی حفاظت کے لئے ایلیٹ فورس تعینات کر دی گئی مقدمہ درج کیا لیکن پونے چار ماہ بعد بھی ملزموں کو گرفتار نہ کیا جا سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا ڈویژن کے علاقہ تھانہ صدر بھکر پولیس پیٹی بند بھائی کے دو جواں سال بیٹوں کے قاتل گرفتار کرنے میں ناکام، قتل کے ملزموں کو تحفظ دینے کیلئے ایلیٹ فورس کی گاڑیاں تعینات کر دی گئیں۔ 2019ء کے آخر میں بھکر صدر کے علاقہ میں غلام سرور پر فائرنگ ہوئی تھی جس کا مقدمہ 7افراد شفقت عباس، غلام عباس، فضل عباس، بلال، امان اﷲ، سبطین، ثقلین کیخلاف درج ہوا، یہ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے جس کے کچھ ملزمان ضمانت پر جبکہ دو تا حال روپوش ہیں، مورخہ 13 اپریل 2021ء کو شفقت عباس اپنے بھائی کریم نواز جن کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں موٹر سائیکل پر تاریخ پیشی بھگت کر آ رہے تھے کہ غلام سرور کے بھائیوں خضر عباس، غلام اکبر، غلام عباس نے فائرنگ کر کے دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا، مقتولین شفقت، کریم نواز تھانہ اربن ایریا میں تعینات اے ایس آئی حق نواز کے بیٹے ہیں، تھانہ صدر پولیس بھکر نے بلال ولد کریم بخش کی مدعیت میں دوہرے قتل کے المناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا لیکن پونے چار ماہ گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے ، جبکہ پولیس نے ملزمان کو تحفظ دینے کیلئے ان کے گھر پر ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں پہرہ پر لگا دی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں