ڈاکٹر فرح مسعود کی ریونیوعوامی خدمت کچہری میں شرکت

ڈاکٹر فرح مسعود کی ریونیوعوامی خدمت کچہری میں شرکت

نائلہ باقر کے ہمراہ سائلین کے مسائل سنے ،موقع پر احکامات جاری کئے بعض سائلین کی دوبارہ آمد کا نوٹس،افسروں کی کارکردگی رپورٹ طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ضلعی ہیڈکوارٹر سرگودہا پر لگائی گئی ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شر کت کی او رڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے ہمراہ سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ خان نیازی او راسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل سمیت دیگر ریونیو افسران اور فیلڈ سٹاف بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے ایک ہی کیس میں بعض سائلین کی جانب سے دوبارہ ریونیو کچہری میں آنے اور ریونیو فیلڈ سٹاف کی جانب سے بعض کیسز میں اپنی رپورٹس بھیجنے میں تاخیری حربے استعمال کر نے کانوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ ہر ریونیو آفیسر عوامی خدمت کچہری میں اپنی کارکردگی رپورٹ ہمراہ لائے گا کہ اس کے پاس اب تک کتنی درخواستیں وصول ہوئیں اور کتنی کو نمٹایا گیا او راگر کوئی زیر التواء کیس ہوا تو اس کی تمام تر تفصیلات بھی ہمراہ بیان لکھنا ہو گا ۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود او رڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے سائلین کے مسائل بغور سنا ۔ کھلی کچہری میں فرد اجراء ’ رجسٹریشن ’ انتقال ’ درستگی نام ’ ریکارڈ رپورٹ ’ ڈومیسائل سمیت متفرق درخواستیں سائلین کی جانب سے پیش کی گئیں ۔ اس موقع پر کمشنر کاکہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف او ردیگر مسائل کے حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں