ممتاز اختر کاہلوں باڈی بلڈنگ ایسویسی ایشن سرگودھا ڈویژن کے پیٹرن انچیف مقرر

ممتاز اختر کاہلوں باڈی بلڈنگ  ایسویسی ایشن سرگودھا ڈویژن  کے پیٹرن انچیف مقرر

الحاج ممتاز اختر کاہلوں کو پنجاب باڈی بلڈنگ ایسویسی ایشن کی جانب سے سرگودھا ڈویژن کا پیٹرن انچیف مقرر کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تفصیلات کے مطابق پنجاب باڈی بلڈنگ ایسویسی ایشن سرگودھا کے زیر اہتمام چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ممتاز اختر کاہلوں کی اعزاز میں نجی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں پنجاب باڈی بلڈنگ ایسویسی ایشن کی جانب سے سرگودھا ڈویژن کا پیٹرن انچیف مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر و پنجاب باڈی بلڈنگ ایسویسی ایشن سرگودھا ڈویژن کے صدر رانا خلیل ،جنرل سیکرٹری باوا یامین، انفارمیشن سیکرٹری ملک ناصر نے الحاج ممتاز اختر کاہلوں کو سرگودھا ڈویڑن کا پیٹرن انچیف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں