بلدیاتی اداروں کو ٹیکسیشن اور لیز کی نیلامی سے روک دیا گیا

 بلدیاتی اداروں کو ٹیکسیشن اور لیز کی نیلامی سے روک دیا گیا

اداروں کو مالی بحران ،ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیداروں کے دبائو کا بھی سامنا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہائیکورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی کاموں پر عائد پابندی کے بعد حکام نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو ٹیکسیشن کے ٹھیکے اور لیز کی نیلامی سے روک دیا۔ نیلامی سے روکنے سے ان اداروں کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، بلدیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ ٹھیکوں اور لیز کی نیلامی نہ ہونے سے ریکوری متاثر ہو رہا ہے ، علاوہ ازیں ترقیاتی کاموں پر پابندی ہونے سے جاری ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں ٹھپ ہونے سے افسران کو ممبران اسمبلی اور ٹھیکیداروں کے دباؤ کا سامنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں