یکساں تعلیمی نظام کے بعد پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کھلبلی

 یکساں تعلیمی نظام کے بعد پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کھلبلی

حکومت کے اقدام سے عام مزدور کا بچہ بھی اچھی تعلیم حاصل کرسکے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی جانب سے یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کے بعد پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کھلبلی مچ گئی ملک میں مختلف قسم کے نصاب رائج تھے جس کی وجہ سے غریبوں کیلئے تعلیم کا حصول مشکل ترین بنا دیا گیا تھا موجودہ حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کیلئے عملی اقدام اٹھایا ہے جس سے ایک عام مزدور کا بچہ بھی اچھی تعلیم حاصل کرسکے گا یکساں نظام تعلیم رائج ہونے سے سرکاری تعلیمی اداروں پر طلباء کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے تمام ضلعی افسران سے تعلیمی اداروں میں خالی آسامیاں پُر کرنے اور نئے تعلیمی ادارے بنانے کیلئے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں تاکہ بچوں کو داخلے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں