بجلی کے لٹکتے تار مرمت،تمام لائٹس فعال کرنیکی ہدایت
عزاداری جلوسوں کے راستوں پر گیس لیکیج فوری مرمت کی جائے ،کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر نے فیسکو افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عزاداری جلوسوں کے راستوں پر لٹکتی بجلی کی تاروں کو فوری درست کریں’ لائٹس کو فنکشنل کیاجائے ۔ انہوں نے سوئی گیس افسران کو روٹس پر اپنی لائنوں کااز سر نو سروے کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا تاکہ کسی جگہ کوئی لیکیج ہو تو فوری درست کی جائے ۔ انہوں نے این ٹی سی حکام کو روٹس پر ٹیلی فون کی تاروں کاسروے کرنے ’ لٹکتی تاروں کو فوری ہٹانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے پیمرا حکام کو محرم الحرام کے دوران کیبل نیٹ و رک پر خاص نظر رکھنے کی ضرور ت پر زور دیا کہ کسی متنازعہ شخص کی سی ڈی چلانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ اس طرح ایسے علمائے کرام وذاکرین جن پر پابندی عائد ہے ان کی کوئی بھی تقریر وغیرہ کسی بھی کیبل پر نہیں چلائی جائیگی۔