ماڈل بازاروں میں خامیوں بے ضابطگیوں کی نشاندہی

 ماڈل بازاروں میں خامیوں بے ضابطگیوں کی نشاندہی

سیکرٹری انڈسٹری ،کامرس اینڈ انوسٹیمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے عوامی سہولیات کیلئے قائم کئے گئے ماڈل بازاروں کی مانیٹرنگ کی جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رپورٹس میں خامیوں اور مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ متعلقہ انتظامیہ کی طرف سے نگرانی کے عمل کو بہتر کرنے کی بجائے سب اچھا کی رپورٹ بھجوائی گئیں ،اسی طرح نئے ماڈل بازاروں کے قیام کے حوالے سے پیش رفت ٹھپ ہونے سے یہ منصوبہ محدود ہو کر رہ گیا ہے ، اس سلسلہ میں ضلعی سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماڈل بازاروں کی فنڈنگ کے حوالے سے نظام کو شفاف بناتے ہوئے ایک میکنزم تیار کرنے کے علاوہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ان بازاروں میں سولر انرجی سے استفادہ حاصل کیا جائے اور جلد از جلد نئے ماڈل بازاروں کی فیزبیلٹی رپورٹس ارسال کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں