خاتون کے رقبے پر 30افراد کے قبضے کی ناکام کوشش

 خاتون کے رقبے پر 30افراد کے قبضے کی ناکام کوشش

ملزموں میں خواتین بھی شامل ،اہل علاقہ کے آنے پر فرار،مقدمہ درج

سرگودھا(نامہ نگار) متنازعہ زمین پر قبضہ کی کوشش، توڑ پھوڑ اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تیس سے زائد افراد قانون کی زد میں آ گئے 89شمالی میں وراثتی زمین کے تنازعہ پر خرم وغیرہ تیس زائد افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے زرینہ بی بی کے زیر استعمال زرعی رقبہ پر دھاوا بول کر زبردستی قبضہ کی کوشش کی اس دوران ملزمان ملحقہ حویلی میں داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم اہل علاقہ کے جمع ہونے اور مداخلت پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر تیس سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں