صاف پانی ,کچرا اٹھانے ,سیوریج کی سکیمیں ,اسی مالی سال عملدرآمد کا امکان

صاف پانی ,کچرا اٹھانے ,سیوریج کی سکیمیں ,اسی مالی سال عملدرآمد کا امکان

صوبائی حکومت اورایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے صاف پانی کی فراہمی ’ سیوریج کے مسائل کے حل ’ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے ،پارکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیمیں تیار , اگلے پانچ سالوں میں شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سکیمیں مکمل، گھر کو پینے کے صاف پانی کاکنکشن دیدیا جائے گا،سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے بھی میگا پراجیکٹ تیار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت اورایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے سرگودہا میں ترقیاتی سکیمیں اسی مالی سال میں شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ،ذرائع کے مطابق اے ڈی بی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ ٹیم نے سرگودہا میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ’ سیوریج کے مسائل کے حل ’ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے او رعوام کی تفریحی کیلئے پارکوں کی تعمیر ومرمت او رسرسبز علاقہ بنانے کیلئے کم دورانیہ اور لمبے دورانیہ کی سکیمیں تیار کر لی ہیں جن کے تحت اگلے پانچ سالوں میں سرگودہا شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سکیمیں مکمل کر کے ہر گھر کو پینے کے صاف پانی کاکنکشن دیدیا جائے گا جبکہ شہر سے اٹھانے والے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی سکیم پر بھی ضلعی انتظامیہ سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں ،پی ایچ اے کے پارکوں کی تز ئین وآرائش کے علاوہ نئے پارک بھی بنائے گا جبکہ گرین بیلٹس سمیت شہر کوسر سبز بنانے کیلئے بھی مختلف منصوبہ جات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے مجوزہ پلان جلد حکومت کو بھجوائے جانے کی توقع ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں