امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،خرم مختار

امن و امان قائم رکھنا ہم سب  کی ذمہ داری ہے ،خرم مختار

امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں چاہئے آپس میں پیار محبت، رواداری کی فضا برقرار رکھیں اور کسی کو موقع نہ دیں

شاہ پور صدر (نمائندہ دنیا ) کہ وہ ہمارے امن کو تباہ کرے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور خرم مختار نے تحصیل امن کمیٹی کے اراکین سے محرم الحرام کے موقع پر ایک میٹنگ میں کہی اس موقع پر ڈی ایس پی شا ہ پور سرکل رانا محمد اقبال، ایس ایچ او ملک اشرف، سینئر قانون دان حاجی عطا محمدبھٹہ، صبغت اللہ شاہ ہاشمی، یونس جعفری، حاجی منیر ناز، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان اصغر، ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود ڈوگر، قاری عبدالسمیع، اسلم انصاری، ملک قربان، نصراللہ شاہ، چوہدری اجمل منیر، سی او طارق محمود،ماجد شاہ اور دیگر اراکین موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں