محرم جلوسوں کے روٹس پر 6 روز میں لائٹس فعال ,سیوریج مسائل حل ,گٹروں پر ڈھکن رکھنے کی مہلت

محرم جلوسوں کے روٹس پر 6 روز میں لائٹس  فعال ,سیوریج مسائل حل ,گٹروں پر ڈھکن رکھنے کی مہلت

روٹس پر ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی ،سڑکوں کے پیچ ورک کرنے ،پانی جمع ہونے کی جگہ خاکہ ڈالنے کی ہدایت ، کمشنر کے دو امام بارگاہوں میں بڑے جنریٹرز رکھنے کے احکامات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ تمام ادارے ایک مربوط پلان کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے ادا کرتے ہوئے عزاداری جلوسوں او رروٹس کاتمام محکمے مل کر معائنہ کریں اور حائل ہونے والی رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے ۔ کمشنرنے عزاداری جلوسوں او رمجالس کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ، انہوں نے سی اوایم سی کو تمام روٹس پر لائٹس کو فنکشنل کرنے ’ سیوریج کے مسائل کو حل کرنے ’ کھلے مین ہولز کے ڈھکن رکھنے کیلئے چھ دن کی مہلت دی ۔ اس طرح روٹس پر سڑکوں کے پیچ ورک کرنے اور ا یسی گلیاں جہاں بارش ہونے کی صورت میں پانی کھڑا ہونے کا اندیشہ ہو وہاں پر پہلے سے ہی خاکہ ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ، عزاداری جلوسوں کے روٹس پر عشرہ محرم کے دوران ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی لگائی جائے ۔ ایم سی کو دو امام بارگاہوں میں بڑے جنریٹرز رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں