ضلع بھر میں غیر قانونی ادویات وسیع پیمانے پر سپلائی،سٹورانتہائی ناقص

 ضلع بھر میں غیر قانونی ادویات وسیع  پیمانے پر سپلائی،سٹورانتہائی ناقص

سرگودھا شہر میں متعدد ایسے ڈسٹری بیوٹرز کا انکشاف ہوا ہے جو محکمہ صحت کے افسران کی آشیر باد پر ضلع بھر میں غیر قانونی ادویات وسیع پیمانے پر سپلائی کر رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) قانونی لوازمات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مضر صحت چھوٹے کمروں اور گندگی کے ڈھیر میں بغیر کولنگ سسٹم کے ادویات رکھ کر مارکیٹ میں کھلے عام فروخت کی جا رہی ہیں، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی صرف میڈیکل سٹوروں کو چیک کر کے خاموش ہو جاتا ہے ۔ جبکہ ادویات کی سپلائی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز بھاری رقوم خرچ کر کے انتظامیہ کو خاموش کر دیتے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر بھر میں چھوٹے چھوٹے تنگ و تاریک گندگی سے بھرے ہوئے کمروں پر مشتمل انسانی زندگی بچانے والی ادویات کے اصل ڈسٹری بیوٹروں نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں، ڈسٹری بیوٹرز کی اکثر یت قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر کاروبار کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں