نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ملک میں انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکاآخری روز
  • بریکنگ :- 26 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارےجمع ہوئے،ترجمان ایف بی آر
  • بریکنگ :- انکم ٹیکس گوشواروں سے 48 ارب روپےکاٹیکس جمع ہوا،ایف بی آر
  • بریکنگ :- گزشتہ مالی سال اکتوبرکےوسط تک 18لاکھ گوشوارےجمع ہوئےتھے،ایف بی آر
  • بریکنگ :- گزشتہ مالی سال 29ارب 60 کروڑروپےکاٹیکس جمع ہواتھا،ایف بی آر
Coronavirus Updates

آزاد امیدواروں کی کامیابی تبدیلی کا پیش خیمہ:شفیق الرحمن

 آزاد امیدواروں کی کامیابی تبدیلی کا پیش خیمہ:شفیق الرحمن

دنیا اخبار

عوام نے اپنے کندھوں سے تیر، بلے ، شیر کے انتخابی نشانوں کو اتار پھینکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صدر انجمن تاجران و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام نے اپنے کاندھوں سے تیر، بلا، شیر کے نشانوں کو اتار پھینکا ہے اور ان انتخابات میں بھاری اکثریت سے آزاد امیدواروں کی کامیابی بڑی سیاسی تبدیلی کا پیش خیمہ نظر آرہی ہے اور آئندہ انتخابات میں شاید کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات سے بھی کم امیدوار سیاسی جماعتوں کے نشانوں کو ترجیح دیں اب عوام کیساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا سیاسی طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا وگرنہ عوام نے تو کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے ، یہ سیاسی جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اب اگر حکمران جماعت نے رہ جانیوالے دنوں میں عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا تو یہی عوام ان کو بھی ایوان سے باہر نکال پھینکے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں