ہر نزلہ کھانسی والا کورونا کا مریض نہیں ہوتا :ڈاکٹر خلیل

ہر نزلہ کھانسی والا کورونا کا مریض نہیں ہوتا :ڈاکٹر خلیل

موسم کی تبدیلی کے باعث جسم درد،نزلہ زکام عام ہے ،احتیاط کی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض ناک کان گلہ ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی کے باعث بڑی تعداد میں شہری جسم درد، نزلہ، زکام، بخار، سینے کی تکلیف جیسے امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں جبکہ بچوں میں پیٹ کی بیماریاں بھی تشویشناک ہیں ان حالات میں صرف اور صرف احتیاط کرکے ہی بچا جاسکتا ہے ہر نزلہ کھانسی والا مریض کورونا کا نہیں ہوتا یہ موسمی تبدیلی کے اثرات ہیں لہذا نزلہ کھانسی کی صورت میں احتیاط اور سماجی فاصلہ رکھنے کیساتھ ساتھ ماسک کا استعمال ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں