پولیس چھاپے ،93لٹر شراب،1کلو 190گرام چرس برآمد

پولیس چھاپے ،93لٹر شراب،1کلو 190گرام چرس برآمد

عاطف،امجد ، مختار احمد سے شراب،250لٹر لہن ،خان محمد سے چرس ملی نوید ،فہد، ندیم عرف کاکا ،حمادالحق، امتیاز ،حفیظ،سہیل سے ناجائز اسلحہ برآمد

سرگودھا(نامہ نگار ) منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے خان محمد سے چرس 1 کلو 190 گرام، تھانہ میلہ پولیس نے عاطف سے آلات چالوبھٹی، شراب55لٹر، لہن250لٹر،امجد سے شراب18لٹر، تھانہ ساہیوال پولیس نے مختار احمد سے شراب20لٹر، تھانہ سٹی پولیس نے محمد نوید سے رائفل444بور، فہداسلم سے بندوق12بور، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے ندیم عرف کاکا سے پسٹل30بور، حمادالحق سے پسٹل30بور، تھانہ جھاوریاں پولیس نے امتیاز سے پسٹل30بور، تھانہ صدر پولیس نے حفیظ سے پسٹل30بور اور بھلوال سٹی پولیس نے سہیل سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں