تجاوزات کیخلاف آپریشن،سامان ضبط،تعمیرات مسمار

 تجاوزات کیخلاف آپریشن،سامان ضبط،تعمیرات مسمار

حامد میاں خان روڈ، لیاقت ،کچہری بازار ،دیگر علاقوں میں کارروائی

سرگودھا(نامہ نگار ) تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کلین اپ کے دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے عملہ انکروچمنٹ نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے حامد میاں خان روڈ، لیاقت ،کچہری بازار ،امین بازاراور دیگر علاقوں میں پختہ تجاوزات ہٹوانے کے ساتھ ساتھ بھاری سامان قبضے میں لے کر دفتر سٹور کر لیا گیا، اس موقع پر انکروچمنٹ انچارج کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی جو دکان عمارت بلڈنگ لائن سے آگے ہو گی اسے بلا امتیاز مسمار کر دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں