تمام مسائل کا حل صالح نیک قیادت ہی ہے ،جماعت اسلامی

 تمام مسائل کا حل صالح نیک قیادت ہی ہے ،جماعت اسلامی

کرپٹ سیاستدانوں کیلئے میدان نہیں چھوڑیں گے ، طاہر فاروق ،انعام الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی نے کینٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر اپنا حق ادا کر دیا، آئندہ الیکشن میں بھی عوام کو نیک اور صالح قیادت نمائندے منتخب کرنے کیلئے میدان میں اتار یں گے ۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سرگودھا ڈاکٹر طاہر فاروق اور سٹی امیر میاں انعام الحق قیصر نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کیلئے کسی الیکشن کا میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ہر سطح پر مقابلہ کرینگے ملک و قوم کا سودااور لوٹ مار نہیں کرنے دینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح عوام کو دھوکا دے رہے ہیں اس وقت بے روزگاری، مہنگائی نے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے تمام مسائل کا حل صالح نیک قیادت ہی ہے جو جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں