غلط پارکنگ روکنے کیلئے فولڈنگ بیرئیر لگانے کا فیصلہ

 غلط پارکنگ روکنے کیلئے فولڈنگ بیرئیر لگانے کا فیصلہ

بازاروں میں رش کم کرنے کیلئے تاجروں کا انتظامیہ کے فیصلے پر اتفاق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کی مشاورت سے مختلف بازاروں میں موٹر سائیکل رکشاؤں کی روک تھام اور ان بازاروں میں غلط پارکنگ کی روک تھام کیلئے فولڈنگ بیرئیر لگانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ذرائع کے مطابق تاجروں نے مختلف بازاروں میں بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنے کیلئے ٹریفک کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے بازاروں کی انٹرس پر فولڈنگ بیرئیرلگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے تاکہ رش اور غلط پارکنگ سے بچا جاسکے اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر کار پارکنگ کے انتظامات بازاروں کے قریب یقینی بنائے جائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں