دفتر نہ آنے پر کارپوریشن کے 29اہلکاروں کو شوکاز نوٹس
ڈپٹی میٹرو پولیٹن آفیسر پلاننگ، فنانس ریگولیشن دیگر سے جواب طلبچیف کارپوریشن افسر کی ملازمین کو مقررہ وقت پر دفتر آنے کی ہدایت
سرگودھا(نامہ نگار ) چیف کارپوریشن آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا خالقداد گاڑا نے گزشتہ روز صبح ساڑھے نو بجے دفتر کی تمام برانچوں میں جا کر حاضری چیک کی، اس موقعہ پر ڈپٹی میٹرو پولیٹن آفیسر پلاننگ، فنانس ریگولیشن، انفراسٹرکچر اینڈ سروسز تحصیل کونسل آفیسر ڈپٹی چیف آفیسر اسسٹنٹ میونسپل آفیسر فنانس اور ریگولیشن بھی ڈیوٹی پر موجود نہ تھے ، جس پر انکی جواب طلب کی گئی، جبکہ 29 ماتحت اہلکاروں کے دفتر نہ آنے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ملازمین کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ مقررہ وقت پر دفتر آئیں، اسکے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔