بزنس شاہین گروپ کا چیمبرممبران کے اعزاز میں عشائیہ

 بزنس شاہین گروپ کا چیمبرممبران کے اعزاز میں عشائیہ

ممبران اس بار مفاد پرست ٹولہ کے چنگل میں نہیں آئیں گے ،شیخ فاروق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بزنس شاہین گروپ کا سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ،چیمبر ممبران سمیت تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی بزنس شاہین گروپ کی بھر پور حمایت کا اعلان تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لیاقت علی ورائچ نے تمام ممبران کا بزنس شاہین گرو پ پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا شیخ فاروق وہرہ نے کہا کہ سرگودھا چیمبر کے ممبران اس بار مفاد پرست ٹولہ کے چنگل میں نہیں آئیں گے اور پندرہ اور سولہ ستمبر کو اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنا فیصلہ سنائیں گے اس موقع پر مختار احمد مرزا، شیخ زاہد سعید ، امجد محمود بھٹی، شیخ گلزار احمد، ارشد محمود پراچہ،مرزا سلیمان مغل اور خرم شہزاد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام چیمبر ز ممبران کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے اور اپنے تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں