ریسکیو 1122سنٹر قائدآباد پر عملہ، گاڑی کے اضافے کا مطالبہ
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریسکیو 1122سنٹر قائدآباد پر عملہ، گاڑی کا جلد اضافہ کیاجائے
قائدآباد (نمائندہ دنیا )عملہ، گاڑی کی کمی کی وجہ سے بروقت ایمرجنسی مریضوں کو ڈی ایچ کیو جوہراباد منتقل نہیں کیا جاسکتا ھے ، ریسکیو 1122سنٹر کاجلد افتتاح بھی کیا جائے ، سنٹر بنے کئی سال گزر گئے مگر ابھی تک افتتاح بھی نہ ھوسکا، شہری چوھدری شہزاد حنیف، بلال اکرم اعوان، عبدالغفار بھٹی، ویگر نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ھے کہ جلد سنٹر کو عملہ اور گاڑی کی سہولتیں مہیا کی جائیں، تاکہ علاقہ مکین مسفید ہوسکیں۔