تحفظ ختم نبوت کا عقیدہ ہر مسلمان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ، فیاض مصطفائی
تحفظ ختم نبوت کا عقیدہ ہر مسلمان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل اور قابل توجہ مسئلہ ہے
ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا )عقیدہ ختم نبوت ایمان کا جز،دین اسلام کی اساس اور تاقیامت امت مسلمہ کی شیرازہ بندی اور اتحاد کے لئے اصل بنیاد ہے ۔ان خیالات کا اظہار رہنماء اسلامی روحانی مشن علامہ محمد فیاض مصطفائی مقصودی نے نہنگ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دینی معاملات میں لاپرواہی نے ایسے اہم موضوع کو ہمارے ذہنوں سے مٹا دیا ہے ۔اس عقیدہ کے تحفظ کیلئے علماء کرام کی مخلصانہ اور سر فروشانہ کوششیں قابل قدر ہیں۔