کورونا :جوہرآباد کا بلاک 4، نواحی گائوں10روز کیلئے سیل

کورونا :جوہرآباد کا بلاک 4، نواحی گائوں10روز کیلئے سیل

متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی نہ کوئی اندر جاسکے گا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کے علاقہ بلاک نمبر4 اور نواحی گائوں چک نمبر63 ایم بی کو 10 روز کے لئے مکمل طور پر سیل کر دیا۔ اس دوران متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو علاقہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی اور نہ ہی کوئی دوسرا شخص اس علاقہ میں داخل ہو سکے گاڈپٹی کمشنر خوشاب نے ان دونوں علاقوں کو سیل کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں