عوامی شکایات پر گرینڈ آپریشن،3بھکاری گرفتار کر لئے گئے
ملنگ منشی ، محمد اشرف اور ربنواز علی سے رقم برآمد،مقدمات درج
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب پولیس نے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے چوکوں اور چوراہوں پر لوگوں سے رقوم بٹورنے والے تین بھکاریوں ملنگ منشی ، محمد اشرف اور ربنواز علی کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف پنجاب بھکاری ایکٹ 1958 کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق بھکاری ملنگ منشی کو کٹھہ چوک خوشاب، بھکاری محمد اشرف اور ربنواز کو پرانا لاری اڈا خوشاب سے عوامی شکایت پر گرفتار کیا گیا اور اُن کے قبضہ سے بھیک میں حاصل کی جانیوالی رقم برآمد کر لی گئی۔