جوہرآباد میں موٹر سائیکل رکشوں کے غیر قانونی اڈے ختم کئے جائیں، صادق کھچی

جوہرآباد میں موٹر سائیکل رکشوں کے غیر  قانونی اڈے ختم کئے جائیں، صادق کھچی

بلدیہ جوہرآباد کے سابق وائس چیئرمین حاجی محمد صادق کھچی نے کہا ہے کہ جوہرآباد میں موٹر سائیکل رکشوں کے غیر قانونی اڈے ختم کرانا ضروری ہے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنائے ۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے بے ہنگم رش اور چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی اڈوں کے باعث آمدورفت کی راہیں مسدود ہو چکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں