ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹیاں قائم،اجلاسوں سے افسر غائب

 ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹیاں قائم،اجلاسوں سے افسر غائب

اغراض و مقاصد پورے ہو سکے اور نہ ہی کاشتکاروں کو کوئی فائدہ ہوا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) زراعت کے شعبہ کو مزید فعال بنانے اور کاشتکاروں کے مسائل سمیت مختلف ایشوز کے حل کیلئے حکومت نے ضلعی سطح پر ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹیاں بنا رکھی ہیں، جن کی کارکردگی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کمیٹیوں کے اب تک ہونیوالے اجلاسوں میں متعلقہ افسران کم ہی شریک ہوتے ہیں جس کے باعث ان کمیٹیوں کے اغراض و مقاصد ابھی تک پورے ہو سکے اور نہ ہی کاشتکاروں کو ان کمیٹیوں کا کوئی فائدہ ہو رہا ہے ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایڈوائزری کمیٹیوں کے جاری کردہ احکامات پرنچلی سطح پر عملدرآمد ایک خواب بن کر رہ گیا ہے ،اور دونوں محکمے ایک دوسرے پر اس کی ذمہ داری تھوپنے میں مصروف ہیں، جس پر کاشتکاروں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں