ٹرک ڈالے سے جاٹکرایا،2بھائی جاں بحق ،2زخمی

 ٹرک ڈالے سے جاٹکرایا،2بھائی جاں بحق ،2زخمی

جھنگ بھکر روڈ پرٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے حادثہ ہوگیاڈالے کا ڈرائیور شہزاد اور شریف موقع پر دم توڑ گئے ،مقدمہ درج

بھکر(صباح نیوز)جھنگ بھکر روڈ مگسی والا سٹاپ کے قریب ٹرک اور ڈالے میں تصادم میں تحصیل فتح پور ضلع لیہ کے رہائشی دو بھائی جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جھنگ بھکر روڈ مگسی والا سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کو نیند آ نے کے باعث سامنے سے آ نے والے ڈالے سے ٹکرا گیا ،ڈالے کا ڈرائیور محمد شہزاد اور اس کا بھائی محمد شریف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ منتقل کر دیا ، پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں